خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

0
34

خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے، "مظلوم ” شوہر نے ایسا کیوں کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا خوف، بیوی نے شوہر کے گھر داخلے پر پابندی لگا دی

واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں‌ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کرونا کے خوف سے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا شوہر جہاں کام کرتا تھا وہیں پھنس گیا تھا بڑی مشکل سے وہ گھر پہنچا تو آگے سے بیوی نے نئی مصیبت کھڑی کر دی ، بیوی کا کہنا تھا کہ جب تک کرونا ٹیسٹ نہیں کرواؤ گے اور رپورٹ نہیں آئے گی گھر نہیں گھسنے دوں گی

متاثرہ شوہر آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں کام کرتا تھا اس ضلع میں اب تک کرونا کے 64 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں.اسی وجہ سے اسکی بیوی نے اسے ٹیسٹ کروانے کا کہا، شوہر نے منت سماجت کی لیکن بیوی نہ مانی بالآخر محکمہ صحت کی ٹیم آئی اور ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا

دو روز بعد اسکی رپورٹ منفی آئی تو شوہر ایک بار پھر گھر پہنچا، بیوی کو رپورٹ دکھائی تو اس پر بھی اسے تسلی نہ ہوئی اور اس نے خود لیبارٹری سے جا کر تصدیق کی بعد ازاں شوہر کو گھر آنے کی اجازت دی.

متاثرہ شوہر کا کہنا تھا کہ پہلے لاک ڈاؤن میں گھر سے دور ہونے کی وجہ سے پریشان تھا واپس آیا تو بیوی نے میری پریشانی کو اور بڑھا دیا، خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے جو مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں دیتیں.

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

Leave a reply