پاک افغان کرکٹرز کی ایک ساتھ باجماعت نماز ادائیگی؛ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

0
22
cricket

پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک ساتھ نمازِ مغرب ادا کی ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں ہے۔ تاہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کے بعد نماز مغرب ایک ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی ہے اور یہ ایک ساتھ نماز کی ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک افغان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک ساتھ نماز ادا کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔

خیال رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح ہے۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے 93 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ نجیب اللہ زدران 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ رحمان اللہ گرباز 16، ابراہیم زدران 9 اور کریم جنت 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان ہر 92 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply