لاہور؛ پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے ہو گا

0
72
Cricket Stadium

لاہور؛ پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے ہو گا

لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے شروع ہو گا۔ بابر اعظم، شاداب خان سمیت کئی انٹرنیشنل کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ اور ڈائریکٹر آپریشنز غنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ 28 مارچ سے 4 اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم میں دو قومی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے ۔ بابر اعظم ۔ شاداب خان ۔ اعظم خان۔ احسان اللہ۔ عثمان قادر۔ عمر اکمل سمیت کئی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ڈائریکٹر آپریشنز کرنل ریٹائرڈ سلیم ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ جبکہ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کی 52 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو 25 لاکھ اور رنز اپ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مین آف دی میچ، بیسٹ باولر، بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

Leave a reply