شہباز شریف نے لندن کی ٹکٹ کٹا لی

0
34

شہباز شریف نے لندن کی تیاری کر لی

باغی ٹی وی ؛ شہباز شریف نے لندن کی تیاری کر لی ، غیر ملکی ایئر لائن سے ٹکٹ کٹا لی . قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر ای سی ایل سے نام کورٹ نے نکال دیا تو پیرکو لندن جاؤں گا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کا ٹائم دیا ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو کوئی پرواہ نہیں، بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے اگر حکومت کا فوکس عوام اور ملک ہوتے تو صورتحال یہ نہ ہوتی ۔

شہباز شریف نے کہاکہ اگر عمران خان کو درد ہوتا تو ویکسین کےلئے سارے وسائل بروئے کار لاتا، ڈینگی کے خاتمے کےلئے ہماری حکومت نے سر دھڑ کی بازی لگائی تھی۔

اس طرح کی چیرہ دستی اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، اِس حکومت کوئی غرض نہیں کہ عوام کو آٹا، چینی، دوائی کتنی مہنگی مل رہی ہے انہیں یہ بھی غرض نہیں کہ عوام بھوک سے مررہی ہے، غربت اور بے روزگاری کس سطح پر ہے

عوامی مسائل پرحکومت کی کوئی توجہ نہیں ، نہ ہی اسے اس سے کوئی سروکار ہے ، یہ غربت یا بے روزگاری نہیں بلکہ صرف اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، بشیر میمن کے بیان نے تین سال بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت پر مہر لگائی ہے

جب ڈینگی کی وباءآئی تھی تو بڑے پیمانے پر عوام کی جانیں جانے کا خطرہ تھا ، ہم نے اللہ کا نام لے کر کام شروع کیا، سری لنکا سے ڈاکٹر آئے، ہم نے دن رات ان ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر کام کیا اور اللہ تعالی نے نقصان سے

Leave a reply