ٹک ٹاک نے فلسطین پر حملے کی ویڈیو شئیر کرنے پرصارف کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

0
69

چینی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فلسطین کے حملے کی ویڈیو شئیر کرنے پر اکاؤنٹ کو معطل کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں جس کی ویڈیو شئیر ٹک ٹاک پر شئیر کرنے پر کمپنی نے مذکورہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالوورز والا @webkinn y نامی صارف کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے معطل کر دیا ہے-

واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ میں حملوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری ہے اور فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق تین دن میں ان حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین اور دس بچے بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی جانب سے بھی ایک ہزار کے قریب راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے کئی اسرائیلی علاقے میں گرے جبکہ بیشتر اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے۔ راکٹ گرنے سے اسرائیل میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پیر کو حماس کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی کارروائی کے ردعمل میں اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کرنے سے شروع ہونے والا تنازع اب شدت اختیار کر چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری نے فریقین سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صورتحال تیزی سے ایک بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Leave a reply