ورلڈ ہیڈر ایڈ

آر پی او فیصل آباد کی طرف سے کینسر کے مریض ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم کو 2لاکھ 50ہزار روپے بطور مالی امداددئیے

فیصل آباد (محمد اویس) غلام محمود ڈوگر ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے کینسر کے مریض ڈرائیورکانسٹیبل ناہید اسلم کو 2لاکھ 50ہزار روپے بطور مالی امداد دئیے۔ڈرائیور کانسٹیبل ناہید اسلم چک نمبر 257ر۔ب جہانگیر خوردکا رہائشی ہیاور چند سال سے گلے کے کینسر میں مبتلا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ناہید اسلم پولیس لائن ایم ٹی برانچ میں تعینات ہے اور بیماری کی وجہ سے میڈیکل رخصت پر ہے۔اس موقع پر آرپی او فیصل آبادنے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔بیمارپولیس ملازمین کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈسے مالی امداد جاری کی جاے گی۔محکمہ پولیس اپنے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.