احساس کفالت پروگرام کے تحت ٹھٹھہ صادق آباد میں 12 ہزار روپے ادائیگی شروع، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے افتتاح کیا

0
45

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کرونا وائرس خدشات کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد میں فی کس 12 ہزار روپے کے حساب سے بینظیر انکم سپورٹ احساس کفالت پروگرام شروع کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے چکوک کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد لینے والی خواتین کےلئے گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد میں سنٹر قائم کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ شاہ رخ نے مڈل سکول ٹھٹھہ صادق آباد سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے رانا شبیر احمد نمبردار کے ہمراہ پروگرام کا افتتاح کیا، اس احساس کفالت پروگرام کے تحت صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد لینے والی خواتین میں یک مشت 12 ہزار روپے بائیو میٹرک تصدیق کے تحت تقسیم کیے جارہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ نے رقم تقسیم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور سنٹر عملہ کو ہدایت کی کہ امدادی رقم کی تقسیم کو صاف شفاف بنایا جائے، BISP احساس کفالت ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے موجودہ حالات میں غریب و مستحق کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی، اس موقع پر سنٹر آنے والی خواتین کےلئے الخدمت فاؤنڈیشن اور جہانیاں سٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے خواتین کو سینی ٹایز کرنے کےلئے سکول گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاؤہ ہر ممکن معاونت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، اس موقع پر رانا شبیر احمد نمبردار، مسعود احمد نظامی، فوکل پرسن سنٹر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز جنگل مڑیالہ اصغر علی، ایس ایچ او چوہدری محمود احمد، مشتاق احمد سانگی، ہیڈ ماسٹر رفیق احمد، دیگر بھی موجود تھے،

Leave a reply