اسسٹنٹ کمشنر کی خفیہ گودام پر ریڈ، 750 بوری چینی برآمد
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی خصوصی کی ہدایت اورحساس اداروں کی خفیہ رپورٹ پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی۔نبی پورہ میں ایک گودام سے2000 لیٹر خوردنی گھی اور تیل اور 750 چینی کی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا اورمزید قانونی کاروئی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی ہدایت کے مطابق مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اشیا خودونوش کی قیمتوں کے سلسلہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خور دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہزاروں روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں ۔