ورلڈ ہیڈر ایڈ

افسوسناک خبر! مظفرگڑھ میں دو کمسن بچے غلطی سے کار میں بند ہونےپر دم گھٹنےسےجاں بحق

مظفرگڑھ میں گاڑی میں بند ہوکر دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے،دونوں بچوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے محلہ کوتوال والا میں 4 سالہ عبداللہ اور 5 سالہ نعیم گلی میں کھڑی ہمسائے کی کار سے کھیلتے ہوئے غلطی سے کار کے دروازے اندر سے لاک کربیٹھے۔پولیس کیمطابق 2 گھنٹوں سے زائد کار میں بند رہنےکے سبب گرمی اور دم گھٹنے سےدونوں بچے کار میں ہی دم توڑ گئے.مختلف جگہوں پر2 گھنٹوں کی تلاش کے بعد اہلخانہ نے بچوں کو کار میں مردہ حالت میں دیکھا تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔بچوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کی موت کی تصدیق کردی.پولیس کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.