امن امان کی بحالی کیلئے صحافیوں کا دورہ
قصور اور گردونواح میں وارداتیں عروج پر صحافیوں کی تھانہ راجہ جھنگ میں ایس ایچ او سے ملاقات
پریس کلب راؤخانوالا اور پریس کلب راجہ جنگ کے نمائندگان نے تھانہ راجہ جنگ کے گردونواح میں ہونی والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ سے ملاقات کی اور تشویش کا اظہار کیا
تھانہ راجہ جنگ کے مطابق مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا اہتمام کیا گیا ہے اس سلسلے میں آج مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں اور کچھ لوگوں کو تفتیش کے لیے زیرحراست لیا گیا ہے
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ہر صورت حالیہ وارداتوں کے پیچھے متحرک ڈاکوؤں کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے لائیں گے اور میڈیا کو بھی لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال سے باخبر رکھیں گے
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جلد آپ کو اچھی خبر بھی دی جاۓ گی