امن و امان کے حوالے سے گوجرانوالہ میں اہم کانفرنس ، کس کس نے شرکت کی جانئیے اس رپورٹ میں

0
58

گوجرانوالہ : کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈویژن کے تمام اضلاع می سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کے نقص امن کا احتمال نہ رہے اس ضمن میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کانٹی جینسی پلان تشکیل دے دیا گیاہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہم پوری طرح چوکس ہیں اور اضلاع کے تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے – انہو ں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون شکنی یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی-

یہ بات انہو ں نے صو بائی وزیر قانون راجہ بشارت علی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرس (برائے لاء اینڈ آر ڈر) کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی – آر پی او طار ق عباس قریشی، سی پی او ڈاکٹر معین مسعود، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تنویر یاسین کے علاوہ دیگر افسران کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے –

آر پی او طار ق عباس قریشی نے کہاکہ آئی جی پنجاب اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور محکمہ پولیس کے تمام افسران الرٹ ہیں اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے عہدیداران کو انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن اور شر پسند عناصر کے ساتھ آھنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں

Leave a reply