حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کا ہنگامی اجلاس سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم ڈھلوں کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کے صدر چودھری محمد اعظم سمور کے خلاف من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں غلہ منڈی کے آڑھتیان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر محمد اعظم ڈھلوں، نائب صدر چودھری جاوید اشرف ہنجرا اور جنرل سیکرٹری عبدالحمید رحمانی نے کہا کہ انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر چودھری محمد اعظم سمور کے خلاف مذکورہ جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے کیونکہ ایف آئی آر میں بنائے جانے والے وقوعہ کا سرے سے کوئی وجود نہیں ہے بلکہ ایف آئی آر کے لیے دی جانے والی درخواست کے مطابق جہاں لڑائی جھگڑا ہوا وہاں چودھری محمد اعظم سمور موجود نہیں تھے۔اجلاس میں متفقہ طور پر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا گیا کہ انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کے صدر چودھری محمد اعظم سمور کے خلاف من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے بصورت دیگر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد جھوٹے مقدمات درج ہونے کے لیے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
مزید دیکھیں
مقبول
ایم کیو ایم انصاف کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آسیہ اسحاق
رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے کہا ہے...
تنگوانی : گاؤں سلیم خان کھوسو میں ڈاکوؤں کا وحشیانہ حملہ، علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا
تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب...
عمران سے ملنے والا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا، عدالت کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی...
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت میں اضافہ،ایران کیلئے پیغام یا کچھ اور
امریکہ اپنی فوجی موجودگی کو مشرق وسطیٰ میں بڑھانے...
پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار
محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب...
انجمن آڑھتیان غلہ منڈی حافظ آباد کا ہنگامی اجلاس،
