fbpx

اوکاڑہ حجرہ شاہ مقیم میں جان لیوا ٹریفک حادثہ

موٹر سائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

اوکاڑہ(علی حسین مرزا) حجرہ شاہ مقیم میں گارڈن ٹاون کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالا شخص قصور سے اپنے گھر حویلی لکھا جارہا تھا۔