اوکاڑہ: ماموں نے کم عمر بھانجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

اوکاڑہ دیپالپور میں کم عمر بچے کو اسکے سوتیلے ماموں نے بدفعلی کے بعد قتل کردیا۔ مقدمہ درج

ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) چند روز قبل کم عمر بچے کے اغواء اور قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ قاتل بچے کا سوتیلا ماموں نکلا جس نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کردیا۔ اوکاڑہ پولیس بڑی مستعدی سے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ تفصیلات لے مطابق دیپالپور کا رہائشی کم عمر سعید انور گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اسکے والدین نے چورستہ میاں خان تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی لیکن دو روز قبل بچے کی مسخ شدہ لاش قریبی جوہڑ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی تشکیل کردہ ٹیموں نے انتہائی پیشہ وارانہ اور جدید طریقوں کے ذریعے ناقابل تردید ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا جو کہ بچے کا سوتیلا ماموں ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.