fbpx

اوکاڑہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق

صدرگوگیرہ کے نواحی گاوں مردانی میں باہمی جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی

اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی قصبے صدرگوگیرہ کے گاوں مردانی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی شمس الحق درانی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اوکاڑہ پولیس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔