اوکاڑہ میں لاک ڈاون اور منہگائی کی موجودہ صورتحال
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ضلع بھر میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اب ایک اعتدال اور توازن آگیا ہے۔ کریانہ کی دکانوں پر ناجائز منافع خوری نہیں ہورہی تاہم جنرل سٹورز،جوتوں،کپڑوں وغیرہ کی دکانوں پر قیمتوں کا یقین نہ ہونے پر منافع خوری کی انتہاء ہے۔ شہر میں برائلر گوشت دیگر مقامات کی نسبت 10 روپے، بڑا گوشت 40 روپے اور چھوٹا گوشت 80 روپے کلو مہنگا ہے۔ یوم شہادت سیدنا علیؓ کے حوالے سے بازار بالکل بند کیے گئے اور کئی علاقوں میں سوموار کو بازار کھولنے کا کہا گیا ہے۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدرگوگیرہ کے بازار میں دو دکانداروں کو دکانیں کھولنے کیوجہ سے اے سی اوکاڑہ کی طرف سے 5000 روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔