اینٹوں کے ریٹ میں اضافہ،سموگ بھی بڑھ رہی
قصور
محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ اگاہی دینے سے قاصر،انتظامیہ نے بھٹے بند کروائے تاہم بیشتر بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں و ضلعی انتظامیہ کی جیبیں بھر کر خفیہ طور پر بھٹے چلا لئے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی بڑھتی ہوئی سموگ پر کنٹرول رکھنے کیلئے قصور میں بھی دو ماہ کیلئے بھٹہ خشت کو بند کیا گیا ہے تاکہ سموگ میں کمی ہو سکے جس پر ظاہری طور پر بھٹے بند کرکے بھٹہ مالکان نے لوگوں کو مہنگی اینٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں ہیں بھٹہ مالکان نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں سے ساز باز کرکے بھٹے چلانے شروع کر دیئے ہیں جس سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے
بھٹہ مالکان کی جانب سے مہنگی اینٹوں کی فروخت سے موجیں ہو گئی ہیں جبکہ عوام کو مہنگی اینٹیں اور سموگ ہی مل پا رہا ہے اس پر لوگوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کے ریٹ کنٹرول کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے نیز رشوت خور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور ماحولیات انسپیکٹروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہر بھٹہ خشت پر زگ زیگ سسٹم لگوایا جائے تاکہ سموگ پر کنٹرول کرنے میں معاونت ہو سکے