ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کا دعوہ کردیا۔

0
41

اسلام آباد(حمزہ رحمن)
اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کا دعوہ کردیا۔
حکام کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 تک محکمے نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا، باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے اس دورانیہ میں 6 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔
بلال اعظم ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کرونا کے حالات کے باوجود ٹیکس اکھٹا کرنے کی ریکارڈ وصولی آن لائن سسٹم کی وجہ سے ممکن ہوئی، صارفین کو یہ آسانی جدید سہولیات کی وجہ کے سبب ممکنہ بنائی گئی_
بلال اعظم کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر عامر علی احمد کے ویژن کے مطابق ٹیکس وصولی کو آسان بنایا گیا_
اس مد مین گھر بیٹھے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا انقلابی اقدام ہے_
دوسری طرف عام شہریوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانہ میں رقوم کا اکھٹا ہونا خوش آئندہ بات ہے مگر آخر یہ اکھٹی ہونے والی رقم جاتی کہاں ہے؟ شہری قومی خزانے میں ٹیکس وصولی پر عوامی سطح پر ریلیف کی راہ تک رہے ہیں۔

Three Years Jail Time on Sales Tax Registration Failure

یاد رہے کہ ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس دہندگان سے اپیل کی تھی کہ وہ آن لائن سہولت بخش اقدامات سے فائدہ اٹھائیں اور آخری تاریخ یعنی 8 دسمبر 2020 تک سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کو یقینی بنائیں جبکہ کمپنیز کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں دسمبر کے آخر تک کی مہلت دے دی گئی تھی۔ جس کے بعد بھاری جرمانوں کے نوٹسس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply