” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی

اداکارہ میرا نے فلم باجی کے ریڈ کارپٹ لانچ کے موقع پر اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی ، فلم باجی عوام کے دلوں میں جگہ بنالے گی اور بہت اچھا بزنس کرے گی ۔
اداکارہ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پاکستانی عوام پاکستانی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز بھی اچھی فلمیں بنائیں گے ۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم باجی کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے اس فلم میں گانے بھی اچھے ہیں اور یہ فلم سسپینس سے بھرپور ہے ۔ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت ہی میرا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔
فلم باجی کے ہیرو عثمان بٹ کا کہنا ہے کہ ہماری فلمیں بھی ہمارے ڈراموں کی طرح دنیا بھر میں مقبول ہوں گی اور جلد عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو فم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے ۔

Comments are closed.