بریکنگ نیوز منڈی بہاؤالدین کا مشہور صحافی شہید کر دیا گیا

0
64

منڈی بہاؤالدین کا صحافی شہید کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملکوال کے سینئر صحافی چوہدری عابد حسین عابدی رات تقریبا 1 بجے تھانہ ملکوال سے اپنے بھانجے کے ہمراہ صابری محلہ گھر جا رہے تھے کہ ریلوے پھاٹک پر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی
دو گولیاں ان کی ٹانگ میں لگیں جس پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا خون کی کمی کی باعث صبح چار بجے خالق حقیقی سے جا ملے
ان کے بھانجے کے بقول قاتلوں نے آخری فقرہ یہ کہا کہ
"تو بڑیاں پوسٹاں چاڑدا ایں”
میرے خیال سے وہ قتل کرنے کے ارادے سے نہیں آئے تھے صرف ڈرانا چاہتے تھے

اللہ پاک عابدی کی بخشش فرمائے آمین

لیکن اس کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن و امان کی بالادستی کو کو قائم رکھنے کے لیے ایسے عناصر کا قلع قمع کریں کریں جو ریاستی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر کسی کا بھی گھر اجاڑ دیتے ہیں


Justice for Abid Hussain Abidi Arain

Leave a reply