بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی دوبارہ کاروائیوں کا آغاز۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص ،غیر معیاری ومضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف دوبارہ کاروائیوں کا آغاز۔
بلوچستان یونیورسٹی میں قائم مختلف کینٹینز فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر تین کینٹینز و فوڈ پوائنٹس سیل ،دیگرکو وارننگ نوٹسزجاری بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی تیاری و فروخت کے خلاف دوبارہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے غلام مرتضٰی کی سربراہی میں پیر کے روز کی جانے والی کارروائی کے دوران معائنہ ٹیم نے بلوچستان یونیورسٹی میں قائم مختلف فوڈ پوائنٹس، کینٹینزاورجنرل ا سٹورز میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کارروائی کے دوران ایک کینٹین اور ایک فوڈ پوائنٹ کو صفائی کی ناقص صورتحال، کھانے پینے کی اشیاء ڈھکی ہوئی و ان پر لیبلنگ نہ ہونے اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، ایک اور کینٹین و جنرل ا سٹور کو گندگی،مضر صحت اشیاء اور گٹکا پان پراگ کی موجودگی وفروخت پر سیل کر دیا گیا جبکہ ان کھانے پینے کے مراکز سے برآمد ہونے والی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔۔علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے یونیورسٹی میں قائم دیگرکینٹینز و فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ان مراکز کے مالکان اور عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ انہیں بی ایف اے کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز سے متعلق خصوصی ہدایات نامے بھی دیے گئے.