بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالئے،زیارت میں درجہ حرارت منفی 11،کوئٹہ میں منفی 6ریکارڈ کیاگیاہے۔صوبہ بلوچستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید سرد ہواں سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہوگئی ہے جبکہ وادی زیارت میں سال کا سرد ترین دن رہا اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم سردو خشک ہے تاہم بارش کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ کے علاوہ چمن، زیارت، ہرنائی، کان مہترزئی، مسلم باغ، مستونگ، قلات اور دیگر اضلاع میں بھی بارش اور بعض علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چمن درہ کوژک کان مہترزئی اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی ہلکی برف باری سے موسم مزید سردی ہوگیابلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلودرہنے رہنے کا امکان ہے گزشتہ روزکوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 6،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈکیاگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں موجودہ درجہ حرارت منفی 9،گوادر میں درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں موجودہ درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ نوکنڈی میں موجودہ حرارت منفی2 ریکارڈ کیاگیاہے جبکہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد گوادر میں 22فیصد سبی میں 19نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب21فیصد ریکارڈ کیاگیاہے۔

Comments are closed.