بورے والا : گھر میں کہرام مچ گیا
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کچی پکی روڈ پر ایکسیڈنٹ ، ایک شخص موقع پر جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق بورےوالا 461 ای بی کا رہائشی ارشد ولد گل احمد نمبردار موٹر سائیکل پر سوار تھا اور چک نمبر 469 ای بی سے دودھ لے کر واپس گھر آ رہا تھا کہ جب وہ کچی پکی روڈ چھٹا میل دربار بابا شبیر شاہ کے قریب پہنچا تو مزدا ڈالے سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جبکہ مزدا ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے کی نعش گھر پہنچا دی۔ نعش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔