بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا وائرس سے بچاو کے لیے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسز  کی جانب سے ضروری حفاظتی طبی کٹس کی فراہمی کے مطالبات پر عمل درآمد شروع کردیا

0
35

کوئٹہ( اے پی پی) بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسز کی جانب سے ضروری حفاظتی طبی کٹس کی فراہمی کے مطالبات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے رواں ہفتے حسب ضرورت مزید سامان بھی فراہم کیا جائے گا طب سے وابستہ کوئی اہلکار ہڑتال پر نہیں عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں کورونا وائرس سے بچاو کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں آرام کریں اور ذرا برابر نہ گھبرائیں خوب نیند کریں ڈاکٹرز جاگ رہے ہیں پورے ملک میں صحت کا شعبہ متحرک ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت تمام سرگرمیوں کا ازخود باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں زرائع مواصلات ہوائی روٹس اور دیگر مشکلات کے باوجود صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام متعلقین اپنی جائے تعیناتیوں پر موجود ہیں اس نازک وقت میں اپنے ملک عوام اور حکومت کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پیشہ ورانہ حلف (Hippocratic oath ) لیا ہوا کہ نہ کسی کو نقصان پہنچائیں گے اور نہ کسی کی تکلیف کو نظر انداز کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مطلوبہ چیزیں فراہم نہ بھی کی گئیں تو کسی سے کوئی گلہ نہیں کرینگے قربانی کے لیے تیار ہیں ہم پرعزم ہیں کہ دشمن کو شکست دیں گے اور اللہ تعالی کی مدد سے فتح ہماری ہی ہوگی.

Leave a reply