بچوں کی لڑائی پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال

قصور
پتوکی کے نواحی گاؤں اولکھ بونگا میں بچوں کے درمیان لڑائی کی رنجش پر چھ افراد کا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے افتخار حسین کے گھر پر دھاوا،وحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ کر اسکی بیوی کو نیم برھنہ کر دیا،لوگوں مین تشویش کی لہر

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اولکھ بونگا میں رہائش پذیر افتخار حسین اور ملزمان اسلم،اشرف وغیرہ کے بچوں کے درمیان معمولی بات پر تنازعہ ھوا اور اسی جھگڑے کی رنجشن کی بنا پر ملزمان اسلم،اشرف،سعید،عثمان،عرفان،اور کاکا نے ڈنڈوں اور استروں سے گھر پر حملہ کر دیا،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ھو گئے،ملزمان نے افتخار حسین اور اسکی بیوی مافیا بی بی کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا،کپڑے پھاڑ کر برھنہ کر دیا اور گھسیٹے ھوئے بازار میں لے گئے،ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ھو گئے، تھانہ صدر پولیس نے افتخار حسین کی تحریری درخواست پر چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

Leave a reply