بچوں کے اغواء کا ڈراپ سین

0
9

قصور
کوٹ رادہاکشن پولیس کی بڑی کاروائی 2 بچوں کے اغواء کا ڈراپ سین بچے سوتیلی ماں کے تشدد سے ڈر کر گھر سے بھاگے تھے
تفصلات کے مطابق بچوں کے ڈراپ سین کو پولیس نے بے نقاب کر دیا
گزشتہ دنوں سوتیلی ماں کے تشدد اور ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ دونوں بچے گھر سے بھاگ کر اپنی سگی ماں کے پاس لاہور پہنچ گئے تھے
دونوں بچے عبدالرحمان اور فرید نے والدین کو چھوڑنے کی کوشش کی مگر بے سود
بچوں کی گمشدگی کی اطلاع بچوں کے والد نے 15 پر کال کی تھی جس پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کوٹرادہاکشن رائے ناصر عباس اور سٹی چوکی انچارج کامران شہزاد کو ٹاسک دیا کہ جلد سے جلد بچوں کو ڈھونڈیں
پولیس نے موبائل فون سے بچوں کی لوکیشن ٹریس کر کے ڈھونڈ نکالا
ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی صدر سرکل نے کوٹرادہاکشن پولیس کو شاباش دی اور کوٹرادہاکشن کی عوام نے پولیس کو خوب داد دی

Leave a reply