ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار کا شہر کے 3 اھم قرنطینہ سنٹرز کے دورے

0
29

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار کا شہر کے 3 اھم قرنطینہ سنٹرز کے دورے
سرگودھا پولیس دن رات شہریوں کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار نے مدنی مرکز ، ٹی بی سنٹر اور راے میڈیکل کالج قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا ۔ ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بریف کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انکا اپنے افسران اور جوانوں سے کہنا تھا کہ کرونا کے مراکز پر ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کی ڈیوٹی کا سلسلہ بھی جاری ہے پولیس اس نازک موقع پر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ۔ اور ہم اپنے شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ۔

Leave a reply