سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن کی بڑی کاروائی، سکول جانے والی طلبا پر فائرنگ

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن کی بڑی کاروائی، سکول جانے والی طلبا پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
سرگودھا:گذشتہ ماہ تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں ٹیچر اور طالبات اپنے سکول سے چھٹی کے وقت رکشہ پر گھر جارہی تھیں کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے علیشہ ساجد نامی طلبا کو ناحق قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان حسنین ولد محمد علی، تیمور نصر اللہ اور محمد عاطف کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.