پھلروان اشتہاری ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے کانسٹیبل حادثہ کا شکارہوگیا

اشتہاری ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے کانسٹیبل حادثہ کا شکارہوگیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق پھلروان پولیس نے سالم چوک میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار اشتہاریوں کو مشکوک پاتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا مگر موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پھلروان تھانہ میں تعینات کانسٹیبل ملک ظہیر نے ان کا پیچھا شروع کردیا کچھ دور جاکر جمپ لگنے سے وہ موٹرسائیکل سے نیچے جاگرا اور شدید زخمی ہوگیا اسے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی

Comments are closed.