سرگودہا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ

( وقاص باغی ٹی وی )سرگودہا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ، کورونا سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیلئے سرگودہا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید لیبارٹری قائم ہوگی جگہ کا تعین کرنے کا حکم
سرگودھا میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کرنے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ اس لیبارٹری میں کورونا سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے لیبارٹری کے قیام کیلئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کو لیبارٹری کے قیام کیلئے جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے لیبارٹری کے قیام کیلئے جون میں کام شروع کردیا جائیگا اور اسے جولائی کے وسط تک مکمل کر کے مریضوں کیلئے کھول دیا جائیگا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.