بھینس چور متحرک ہو گئے

قصور
تھانہ راجہ جھنگ کی حدود میں بھینس چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا
تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ راجہ جھنگ بھینسوں کی چوری نا رکوا سکا غریب کسان جس کا اپنی جان اور اولاد کے بعد سب سے قیمتی اثاثہ بھینس ہوتا ہی ہوتا ہے آئے روز چوروں کے ہاتھوں اپنے اس قیمتی اثاثے سے محروم ہو رہے ہیں رواں ہفتے میں محمد صدیق ڈوگر سکنہ اوراڑہ روڈ کی دو قیمتی بھینسیں مجاہد رحمانی سکنہ اوراڑہ خورد کی ایک قیمتی بھینس اور آج رات صفی اللہ گجر ولد عارف گجر سکنہ اوراڑہ نو کی ایک قیمتی بھینس چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے حالانکہ ان دونوں دیہات سے چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جھنگ کا فاصلہ صرف ڈھائی کلومیٹر ہے
ایک بھینس کی کم از کم قیمت ڈھائی لاکھ روپیہ ہے
اہلیان دیہہ نے ڈی پی او قصور سے استدعا کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں اور ہمیں ہماری بھینسیں واپس دلوائیں اور چوروں کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے

Comments are closed.