بے اسرا افراد کی فہرستوں کی تیاری کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ شہر کی سڑکوں سے ملحقہ فٹ پاتھوں اور باغیچوں اور بازاروں کے علاوہ پلیٹ فارم ریلوے اسٹیشن پر رات بسر کرنے والے درجنوں بے اسراء افراد کی فہرستوں کی تیاری کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ کام صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی ہدایت پر اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملہ کی مدد سے شروع کیا ہے ان افراد کو سول ہسپتال میں بننے والی پناہ گاہ میں رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی