جنسی زیادتی کے ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد
13 سالہ بچے معاذ الطاف سے زیادتی کے ملزمان کی ضمانت کینسل،تھانہ ڈونگا گلی نے گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق 27 جون کو تھانہ ڈونگہ گلی تحصیل نتھیا گلی ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں کڑوالا میں 13 سالہ معاذ الطاف کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان باسط اور صیاب کو پولیس نے عبوری ضمانت کینسل ہونے پر گرفتار کر لیا
ملزمان 8 جولائی تک عبوری ضمانت پر تھے جبکہ 8 سے 15 جون تک مذید توسیع پر کھلے عام گھوم پھر رہے تھے اور نعاذ کے والد الطاف کو دھمکیاں دے رہے تھے
آج ملزمان عدالت پیش ہوئے تو ان کی عبوری ضمانت کینسل کر دی گئی جس پر تھانہ ڈونگہ گلی پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے لیا