fbpx

جو شخص اپنی صحت کو تندرست رکھنا چاہتا ہے اسکو عورتوں کے

جاہل کے لئے سب سے بہتر بعد خاموش رہنا ہے ایک عالم سے ایک گھنٹے کی گفتگو دس برس کے مطالعے سے زیادہ مفید ہے زندگی بغیر محنت کے مصیبت اور بغیر عقل کی حیوانیت ہے کسی نے حکیم سے پوچھا کہ جھوٹ بولنے میں کیا نقصان ہے اس نے کہا اس شخص کی سچ بات کا اعتبار بھی جاتا رہتا ہے

پھر پوچھا سچائی میں کیا فائدہ کہا کہ جھوٹ کے شر سے محفوظ رہتا ہے حکمت ایک ایسا درخت ہے جو دل سے اگتا ہے اور زبان سے پھل دیتا ہے سر درد کا علاج خوبصورت تاج سے نہیں ہوتا انسانی زندگی دنیا میں اس شمع کی مانند ہے جو ہوا میں رکھی گئی ہو دنیا کی مصیبتوں کا تین چوتھائی حصہ زبان کا پیدا کرتا ہے تم دیکھو کہ ہر موسم میں ملاح کشتی نہیں چلاتے تم بھی ہر خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر وقت تیار نا رہا کرو کیونکہ صحیح وقت پر صحیح کام فائدہ دیتا ہے کمینے شخص سے حاجت طلب کرنا خشکی پر مچھلی پکڑنے کے برابر ہے میں نے صبر اور امن سے زیادہ لذیذ کسی شے کو نہیں پایا جو شخص اپنی صحت کو تندرست رکھنا چاہتا ہے اس کو عورتوں کے قرب سے پرہیز کرنا چاہیے تین آدمی میرے دوست ہیں 1 ایک وہ جو مجھ سے محبت کرتا ہے 2 وہ جو مجھ سے نفرت کرتا ہے 3 وہ جو مجھ سے کوئی واسطہ نہیں رکھتا کیونکہ پہلا محبت کا سبق دوسرا احتیاط تھا اور تیسرا خود اعتباری سکھاتا ہے ضروریات زندگی کو کم کر دینا سب سے بڑی مال داری ہے