حافظ آباد محلوں اور شاہراہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دیکھائی دینے لگے-

0
45

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی صفائی ستھرائی کی مشینری اور رکشہ جات ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلی، محلوں اور شاہراؤں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دیکھائی دینے لگے۔ جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر کی بڑھتی ہوئی لاکھوں کی آبادی کے لئے جہاں خاکروب کم ہوکر رہ گئے ہیں وہاں کمیٹی کی جانب سے عرصہ دراز سے کوڑے کرکٹ کو اٹھانے کے لئے نہ تو نئی مشینری خریدی جارہی ہے اور نہ ہی رکشہ جات۔ اس وقت شہر میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے صرف پانچ رکشہ جات موجودہیں جو چھکڑہ بنے دیکھائی دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں گندگی و غلاظت کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے چلنے والے ٹریکٹر اور لوڈر بھی ناکارہ ہوچکے ہیں۔ ان حالات میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی جو شہریوں کے ہے ایک سفید ہاتھی بن چکی ہے۔ یہاں پر شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے کم ازکم 400خاکروب اور سینٹری ورکرز کو بھرتی کیا جائے اور خراب پڑی مشینری کی مرمت کروانے کے ساتھ ساتھ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کے لئے مزید نئے رکشہ جات اور ٹریکٹر و لوڈرز خریدے جائیں تاکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہوسکے۔

Leave a reply