حافظ آبا(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہی دن میں 2پیٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں۔3مسلح ڈاکوؤں سیلز مینوں سے اسلحہ کے زور پر 70ہزار روپے سے زائدنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکوتھانہ صدر کی حدود میں واقع جگانوالہ روڈ پر الحفیظ پیٹرولیم پر موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے بہانے آئے جہاں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے سیلز مین اخلاق ولد رانا لیاقت سے10ہزار سے زائدنقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔اس دوران انہوں نے سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بعدازاں مذکورہ ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود ہی میں قلعہ صاحب سنگھ میں المکہ فلنگ اسٹیشن پر جاکر وہاں کے سیلز مین مدثر اقبال ولد خادم حسین کو یرغمال بناکر اس سے بھی 60ہزار سے زائد نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ دوسری طرف پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگالیا گیا ہے اور جلد انہیں گرفتارکرلیا جائیگا۔
مزید دیکھیں
مقبول
نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا
لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نصیبو لال اور...
جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرکے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کر لی
ٹوکیو: جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے...
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان کی دوبارہ طلبی کا نوٹس
سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے...
امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان...
عام آدمی کا مافیا کے ہاتھوں قطعاً استحصال نہیں ہونے دیں گے. وزیرِاعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے...
حافظ آباد میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہی دن میں 2پیٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں،
