حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد شہر میں چوہوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ چوہوں کی بہتات سے شہر میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے خدشات پیداہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں گذشتہ کئی ماہ سے ہزاروں کی تعداد میں موٹے موٹے چوہے گلی محلوں میں سرعام پھرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ یہ چوہے گھروں میں داخل ہوکر نہ صرف خوردونوش کی اشیاء کو بھی کھارہے ہیں بلکہ قیمتی اشیاء کو کاٹ کر بیکار کررہے ہیں۔ شہر میں چوہوں کی اس بڑھتی وباء نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے اس قدر موٹے اور خطرناک چوہے نہ دیکھے ہیں۔ لیکن ابھی تک میونسپل کمیٹی یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان خطرناک چوہوں کو مارنے کا کوئی سلسلہ شروع نہ ہوسکا ہے۔جس سے شہریوں میں دن بدن خوف و ہراس کی لہر سرایت کرتی چلی جارہی ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر میں فوری طور پر چوہا مار مہم شروع کرکے خطرناک چوہوں کو خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے۔
حافظ آباد چوہوں کی بہتات سے شہر میں طاعون جیسی موذی مرض پھیلنے کے خدشات،

Latest from حافظ آباد

حافظ آباد: علی پور روڈ کی تباہ حالی پر بچوں کا انوکھا احتجاج، حکام کو جھنجھوڑنے کی کوشش
حافظ آباد (باغی ٹی وی، شمائلہ کی رپورٹ)علی پور روڈ کی مسلسل خستہ حالی، سیوریج کے نامکمل منصوبے اور ٹھیکیدار کی سست روی سے

حافظ آباد: شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، 5 ملزمان گرفتار
حافظ آباد (باغی ٹی وی،خبرنگارشمائلہ) موضع ڈھلکے میں شہریوں پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او

حافظ آباد: معمولی غیر حاضری،ساتویں جماعت کے طالبعلم پر استاد کا وحشیانہ تشدد
حافظ آباد (باغی ٹی وی) – گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 5 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ساتویں جماعت کے طالبعلم محمد

حافظ آباد: ڈی پی او کا تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ
حافظ آباد،باغی ٹی وی(خبر نگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد، عاطف نذیر نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران اور ڈی ایس پی سرکل

حافظ آباد تا گجرات 8 ارب کی سڑک پر کارپٹنگ کا آغاز، ڈپٹی کمشنر کا کام کا جائزہ
حافظ آباد (باغی ٹی وی ،خبرنگار شمائلہ) حافظ آباد سے گجرات (ہیڈ خانکی) تک 8 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی 45 کلومیٹر