حافظ آباد گوالے دودہ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر فروخت کرنے لگے۔

0
55

افظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد میں فوڈ اتھارٹی کے اہلکاران اور افسران ناقص اور مضر صحت دودہ، دہی کی سرعام فروخت کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔ شہر کے گردونواح میں جگہ جگہ دودھ سے کریم نکالنے والی مشینوں کی بھرمار نے رہی سہی کسر نکال دی۔ گوالے دودہ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر فروخت کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر کے گردونواح میں دودہ سے کریم نکالنے والی مشینیں جگہ جگہ لگی دیکھائی دیتی ہیں جہاں پر گوالے ہر روز منوں کی تعداد میں دودہ لاکر کریم نکلواتے ہیں اور پھر اس کریم کو فروخت کرنے کے بعد وہ کریم نکلے دودھ میں مضر صحت اشیاء اور کیمیکلز ملاکر اسے شہر بھر میں سرعام فروخت کررہے ہیں۔جس سے شہریوں میں معدے اور جگر سمیت دیگر خطرناک امراض میں تیز ی سے اضافہ ہورہاہے لیکن فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران آج تک شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت دودہ دہی کی فروخت کو نہ روک سکے ہیں۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت اورکیمیکل ملے دودہ کی سرعام فروخت کے خلاف فوری مہم چلا کر اس میں ملوث گوالوں، دوکانداروں کو شکنجے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

Leave a reply