حکومت پنجاب کی طرف سے متاثرین میں 15 لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم

0
27

فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں پائپ لائن میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چک نمبر92ر ب تحصیل جڑانوالہ کے تین نوجوانوں کے ورثاء کو مجموعی طور پر 15لاکھ روپے مالی امداد دی گئی ہے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس جڑانوالہ میں شوکت علی کے دو بیٹوں رمضان اورحیدر علی کی وفات پرورثاء کو10لاکھ روپے جبکہ سلیم علی کو اس کے بیٹے ندیم کی وفات پر 5لاکھ روپے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمردرازگوندل،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والے تینوں نوجوانوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے والدین کو تسلی دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ان کی مالی امداد اورانہوں نے خاندان کے لئے تعزیتی پیغام بھجوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن سوگوار خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی۔

Leave a reply