مزید دیکھیں

مقبول

ملزم ارمغان کےوالد کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں

کراچی: مصطفی عامرقتل کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں...

پیکا قوانین کی خلاف ورزی،کراچی سے صحافی فرحان ملک گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پیکا...

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں حاضری، ریاض الجنتہ میں نفل عبادات

سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان شہباز...

پسند کی شادی کیلیے اپنامذہب، وطن چھوڑنے والی سیماکے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستان کی رہائشی سیما حیدر، جو بھارتی نوجوان سچن...

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

ڈی ایچ اوجعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کے مطابق سول سوسائٹی میڈیا اور علماء کرام کا پولیو مہم میں اہم کردار ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو جدوجہد کرنی ہوگی کیونکہ یہ ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،اس بارخصوصی 22سے 28جولائی سے مہم چلائی جارہی ہے، مہم کے دوران 139099بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس تحت 47 یوسی کیلئے 81ایریاانچارج،340 ٹیمیں،35 ٹرانزٹ پوائنٹ،08 فکسڈسینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ وہ بد ھ کو”ا ے پی پی“ سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر سنیئر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ اوجعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا کہ اس مرض کا خاتمہ کئے بغیر صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا، مستقبل کی نئی نسل کو بچانے کیلئے وائرس کا خاتمہ ضروری ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب تمام کمیونٹی سے وابستہ افراد ملکر عملی جدوجہد نہیں کرتے، کمیونٹی کو حکومت اور پولیو ورکرز کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا، پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مرض سے پاکستان کو پاک کرنے کیلئے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ملک کی نئی نسل کو لاحق ہونے والے ایسے موذی مرض سے بچایا جاسکے۔ پولیو انسداد مہم میں افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔