خانیوال میں ہونیوالی مون سون شجرکاری مہم کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

0
52

خانیوال (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں یکم اگست سے شروع ہونیوالی مون سون شجرکاری مہم کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت شجرکاری مہم بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عارف ضیاء، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان اور یونی لیور، نیسلے، روش پاور پلانٹ، جدید فیڈز کے نمائندگان اور پٹرولیم ایسو سی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے شجرکاری کے مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی بنا یا جائے اور ایسے پودے لگائے جائیں جو سایہ دار ہوں اور ماحول کی خوبصورتی کا سبب بنیں انہوں نے کہا کہ خانیوال ہم سب کا ضلع ہے اس کو خوبصورت اور صاف بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی شعبہ کا خانیوال کی خوبصورتی کیلئے کردار قابل تقلید اور قابل تحسین ہے اور آئند ہ بھی یہ کاوشیں جاری رکھی جائیں۔

Leave a reply