شدید دھند کا راج
قصور
شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج
تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں شدید ترین دھند پڑی ہے شہر قصور میں دھند کم ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی سڑکوں پر دھند بہت زیادہ ہے جس کی بدولت گاؤں دیہات سے آنے والے طالبعلموں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
شدید دھند سے حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے ٹوٹی اور کم چوری سڑکوں کی بدولت دھند سے ہر سال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں
سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں کو اپنی سواریوں پر دھند میں استعمال ہونے والی فوگ لائٹس لگانے کا مشورہ دیا ہے اور اوورٹیکنگ سے مکمل احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے