رائیونڈ میں قتل ہونے والے بچے کا معمہ حل، بچے کو کس نے قتل کیا؟

رائیونڈ کے علاقہ وطنہ پنڈ میں 6سالہ کمسن بچے حسنین کے قتل کا معاملہ۔ پولیس کے مطابق حسنین اپنے دوستوں علی عرف موٹا اور فہدوغیرہ کے ساتھ کھیتوں میں کھیل رہا تھا۔ حسنین کے اور اس کے تما م دوستوں کی عمریں 5سے8سال کے درمیان ہیں۔ کھیلتے ہوئے شرارتاً علی عرف موٹا نے مقتول حسنین کے منہ اور ناک میں مٹی ڈال دی تھی۔ منہ اور ناک میں مٹی کی وجہ سے مقتول بچے حسنین کا سانس گھٹ گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقتول حسنین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ قتل سے قبل مقتول حسنین سے بدفعلی کی خبر بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔۔

Comments are closed.