ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ پولیس لائن
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ آمد کے موقع پر انہوں نےیادگار شہداء پولیس پرحاضری دی، ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا مانگی اور پولیس کےچاق و چوبند دستہ کے ہمراہ سلامی پیش کی۔