ریجنل پولیس آفیسر کی شیخوپورہ آمد، سٹی سرکل کےپولیس آفیسرز سے میٹنگ

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ جس میں فرداً فرداً ہر افسر سے اس کے مقدمات کی انویسٹی گیشن کے بارے میں پوچھا۔ اور سٹی سرکل کے کرائم کے بارے میں سرکل آفیسر اے ایس پی توحید میمن سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین بھی موجود تھے۔