سعودی عرب میں نائٹ کلب کھولنےکی تیاریاں، سعودی عوام کی رائے تقسیم

سعودی عرب میں نائٹ کلب کھولنےکی تیاریاں ہو گئیں اس سلسلے میںسعودی عوام کی رائے تقسیم ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئے نائٹ کلب کے قیام پر سعودی عوام تقسیم ہے اورجت پسند حمایت میں ہے جبکہ دیندار طبقہ اس کی مخالفت کررہا ہے.اس نائٹ کلب کو “البوابہ” اور”سٹیپ فیڈ” نے ‘حلال” نائٹ کلب کا نام دیا ہے . ان کا دعوی ہے کہ یہاں نان الکوحل مشروبات کا بار ہوگا.اسی طرح تفریح کے لیے فیملی بھی انٹرٹینمنت کر سکیں گے.

دبئی کی ایک وائٹ کلب کممپنی اس نائٹ کلب کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں کھولنے جا رہی ہے.واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی معاشرے میں اصلاحات لانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وجہ سے اب سعودی معاشرے میں ان امور کا اضافہ ہو رہا ہے جن کو ممنوع سمجھا جاتا تھااور اس کی اجازت نہیں ہوتی تھی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.