سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید

0
10

سیالکوٹ شہر ی ٹر یفک قوانین کا احتر م کر یں سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لو گو ں میں شعو ر اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی روک تھام کے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بچپن سے ہی ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہو گی تاکہ آئندہ آنے والی زندگی میں وہ بہتر شہری ثابت ہوں اور ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایجوکیشن ونگ نے مختلف تعلیمی اداروں اور لاری اڈوں میں جا کر ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی رو ک تھام اور اس کے نقصانات کے متعلق لیکچر دیے اور متعدد ریڈیو پروگرام بھی کیے

Leave a reply