سیالکوٹ رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

0
42

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) رمضان المبارک کا احترام نہ کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔۔
تھانہ کینٹ پولیس نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج کے استغاثہ دینے پر کاروائی کرتے ہوئے صدر بازار میں دن کے اوقات میں پکوڑے اور سموسے فروخت کرنے پر جبکہ تھانہ نیکا پورہ پولیس نے اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی درخواست پر محمد عادل کے خلاف بغیر اجازت اور رمضان کا احترام نہ کرتے ہوئے ہوٹل کھول کر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے جبکہ ناظم علی سکنہ پھوکلیان کے خلاف جلیبیاں فروخت کرنے پر مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔۔

Leave a reply