مزید دیکھیں

مقبول

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...

بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے...

لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن

لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں...

سیالکوٹ:موٹرویز پر تیز رفتاری، مقدمات کا اندراج شروع

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض): سیالکوٹ لاہور موٹروے...

سی۔پیک کا منصوبہ ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا،کرنل ر علی احمد اعوان

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)سابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے یکے بعد دیگر حملے نہایت تشویشناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ دہشت گردی کی نئی لہر صرف پنجاب میں ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی روزپزیر ہے۔خصوصی طور پر بلوچستان میں حالیہ چند ہفتوں میں دہشت گردنئے سرے سے سرگرم ہوچکے ہیں کیونکہ جوں جوں سی۔پیک منصوبہ تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔ اسے سبوتاژکرنے کے لئے ملک دشمن عناصرکی مذموم کاروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام ملک دشمن عناصر تنظیموں کی تربیت، فنڈنگ اور پشت پناہی بھارت کررہا ہے۔گذشتہ دو تین ماہ کے دوران گوادر اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات سے عیاں ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل بالخصوص سی۔پیک کا منصوبہ ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اور وہ خوف وہراس کی فضا پیدا کررہے ہیں تاکہ پاکستان اور چین کے انجینئر اور دیگر اہلکار بددلی کا شکار ہوکر گوادر میں کام جاری رکھنا ترق کردیں۔ لیکن دشمن کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاک فوج ایک بار پھر انکی تمام سازشوں کوناکام بنادے گی۔