شہری اپنافلیٹ، مکان،عمارت یا دکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں.ڈی پی او
ڈیرہ غازیخان (تنویر احمد) شہری اپنافلیٹ، مکان،عمارت یا دکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں درج کروائیں ڈی پی او عاطف نذیر،ڈی پی او عاطف نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مہم شروع کر دی گئی ہے اس مہم کا مقصد کسی کو خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ یہ ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکے۔انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی شرح میں کمی کیلئے کرایہ داروں گھریلوو نجی ملازمین کے تھانہ اندراج کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سر چ آپریشن بھی کیے جائیں گے اس مہم کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ڈی پی او عاطف نذیر نے مزید کہا کہ کرایہ داروں اورنجی ملازمین کے اندارج کی اہمیت جبکہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین اور کرایہ داروں اورنجی ملازمین کاتھانہ اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کرایہ داروں کے بارے میں چھان بین شروع کر دی گئی ہے عمارت کے مالک پر لازم ہوگا کہ وہ کوئی بھی عمارت، دکان،فلیٹ یا مکان کرایے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساتھ تحریری معاہدہ کرے گا اور معاہدے کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ کرایہ دار کا مکمل کوائف متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں درج کروا سکتا ہے۔